ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:انجمن کےالومنی ، نیو انگلش کے صدر مدرس ایم کے نائک کی آئیٹا اور جماعت اسلامی ہند کی طرف سے تہنیت

بھٹکل:انجمن کےالومنی ، نیو انگلش کے صدر مدرس ایم کے نائک کی آئیٹا اور جماعت اسلامی ہند کی طرف سے تہنیت

Sun, 11 Sep 2016 19:34:08    S.O. News Service

بھٹکل:۱۱/ستمبر (ایس او نیوز) انجمن کے متعلم ، نیو انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس منجوناتھ ،کے ، نائک کو اترکنڑا ضلع بہترین استاد کا خطاب عطا کئے جانے پر آل انڈیا ٹیچرس اسوسی ایشن بھٹکل (آئیٹا )اور جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی طرف سے مٹھلی میں ان کے گھر میں شال پہنا کر ان کی تہنیت کی۔

عزت افزائی کے بعد ایوارڈ یافتہ استاد ایم کے نائک نے آئیٹا اور جماعت اسلامی ہند بھٹکل کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل کے عوام کا پیار و محبت اور اعتماد کی وجہ سے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں اپنے طورپر اپنا کام کرنا ہی فرض سمجھتا ہوں ، کبھی ایوارڈ وغیرہ کی خواہش نہیں کی ، میری طویل تدریسی خدمات پر جو ایوارڈ ملا ہے میں اس کواپنے  بھگوان کا تحفہ سمجھتا ہوں۔ میرے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ میں نے 5سال انجمن پی یو اور ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کی اور میرے بیٹا ونود نائک آج انجمن پی یو کالج میں بطور لکچرر خدمات انجام دے رہا ہے یہ میرے لئے باعث افتخار ہے۔

اس موقع پر آئیٹا کے ریاستی جنرل سکریٹری ایم آر مانوی نے کہاکہ ایوارڈ یافتہ استاد ایم کے نائک خاموش طبیعت کے مالک اور خاموشی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں، کبھی کسی ایوارڈ وغیرہ کے لئے بھاگ دوڑ نہیں کی اور نہ ہی سیاست کا سہارالیا۔ سادہ ، شریف اور سنجیدہ طبیعت کے ایم کے نائک کو جب ایوارڈ ملا تو ہم نے بھی یہی سوچا کہ خود ان کے گھر پہنچ کر ان کے گھروالوں کے درمیان عزت افزائی کریں گے ایک بامعنی بات ہوگی۔ انہوں نے تہنیت کے لئے موقع عطا کرنے پر ایم کے نائک اور ان کے خاندان والوں کا شکریہ اداکیا۔

جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے ایم کے نائک کو شال پہنا کر میمونٹو پیش کیا۔ اس موقع پر ایم کے نائک کی بیوی شریمتی پدما نائک، ان کے بیٹے انجمن پی یو کالج کے فزکس لکچرر ونود نائک، بہو مہیشوری نائک، لیکھنا نائک، محمد طلحہ سد ی باپا ، سید اشرف برماور، سید صلاح الدین ایس کے ، محمد یونس رکن الدین، محمد ارشاد ائیکری ، پروفیسر عبدالرؤوف سونور وغیرہ موجود تھے۔


Share: